سورۃ الصّٰفّٰت

الصافات

آیات 81–100 · مکی · 182 آیات · سورۃ نمبر 37

إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ 81

در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ 82

پھر دوسرے گروہ کو ہم نے غرق کر دیا

وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبۡرَٰهِيمَ 83

اور نوحؑ ہی کے طریقے پر چلنے والا ابراہیمؑ تھا

إِذۡ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلۡبٖ سَلِيمٍ 84

جب وہ اپنے رب کے حضور قلب سلیم لے کر آیا

إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَاذَا تَعۡبُدُونَ 85

جب اُس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا "یہ کیا چیزیں ہیں جن کی تم عبادت کر رہے ہو؟

أَئِفۡكًا ءَالِهَةٗ دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ 86

کیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹ گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟

فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ 87

آخر اللہ ربّ العالمین کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے؟

فَنَظَرَ نَظۡرَةٗ فِي ٱلنُّجُومِ 88

پھر اس نے تاروں پر ایک نگاہ ڈالی

فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٞ 89

اور کہا میری طبیعت خراب ہے

فَتَوَلَّوۡاْ عَنۡهُ مُدۡبِرِينَ 90

چنانچہ وہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے

فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمۡ فَقَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ 91

اُن کے پیچھے وہ چپکے سے اُن کے معبودوں کے مندر میں گھس گیا اور بولا " آپ لوگ کھاتے کیوں نہیں ہیں؟

مَا لَكُمۡ لَا تَنطِقُونَ 92

کیا ہو گیا، آپ لوگ بولتے بھی نہیں؟

فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبَۢا بِٱلۡيَمِينِ 93

اس کے بعد وہ اُن پر پل پڑا اور سیدھے ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیں

فَأَقۡبَلُوٓاْ إِلَيۡهِ يَزِفُّونَ 94

(واپس آ کر) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئے

قَالَ أَتَعۡبُدُونَ مَا تَنۡحِتُونَ 95

اس نے کہا "کیا تم اپنی ہی تراشی ہوئی چیزوں کو پوجتے ہو؟

وَٱللَّهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُونَ 96

حالانکہ اللہ ہی نے تم کو بھی پیدا کیا ہے اور اُن چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہو

قَالُواْ ٱبۡنُواْ لَهُۥ بُنۡيَٰنٗا فَأَلۡقُوهُ فِي ٱلۡجَحِيمِ 97

انہوں نے آپس میں کہا "اس کے لیے ایک الاؤ تیار کرو اور اسے دہکتی ہوئی آگ کے ڈھیر میں پھینک دو

فَأَرَادُواْ بِهِۦ كَيۡدٗا فَجَعَلۡنَٰهُمُ ٱلۡأَسۡفَلِينَ 98

انہوں نے اس کے خلاف ایک کاروائی کرنی چاہی تھی، مگر ہم نے انہی کو نیچا دکھا دیا

وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهۡدِينِ 99

ابراہیمؑ نے کہا "میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں، وہی میری رہنمائی کرے گا

رَبِّ هَبۡ لِي مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ 100

اے پروردگار، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو