أُوْلَـٰٓئِكَ لَهُمۡ رِزۡقٞ مَّعۡلُومٞ 41
ان کے لیے جانا بوجھا رزق ہے
آیات 41–60 · مکی · 182 آیات · سورۃ نمبر 37
أُوْلَـٰٓئِكَ لَهُمۡ رِزۡقٞ مَّعۡلُومٞ 41
ان کے لیے جانا بوجھا رزق ہے
فَوَٰكِهُ وَهُم مُّكۡرَمُونَ 42
ہر طرح کی لذیذ چیزیں،
فِي جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ 43
اور نعمت بھری جنتیں
عَلَىٰ سُرُرٖ مُّتَقَٰبِلِينَ 44
جن میں وہ عزت کے ساتھ رکھے جائیں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گے
يُطَافُ عَلَيۡهِم بِكَأۡسٖ مِّن مَّعِينِۭ 45
شراب کے چشموں سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان پھرائے جائیں گے
بَيۡضَآءَ لَذَّةٖ لِّلشَّـٰرِبِينَ 46
چمکتی ہوئی شراب، جو پینے والوں کے لیے لذّت ہو گی
لَا فِيهَا غَوۡلٞ وَلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنزَفُونَ 47
نہ ان کے جسم کو اس سے کوئی ضرر ہوگا اور نہ ان کی عقل اس سے خراب ہو گی
وَعِندَهُمۡ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ عِينٞ 48
اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی
كَأَنَّهُنَّ بَيۡضٞ مَّكۡنُونٞ 49
ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھپی ہوئی جھلی
فَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَسَآءَلُونَ 50
پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر حالات پوچھیں گے
قَالَ قَآئِلٞ مِّنۡهُمۡ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٞ 51
ان میں سے ایک کہے گا، "دنیا میں میرا ایک ہم نشین تھا
يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلۡمُصَدِّقِينَ 52
جو مجھ سے کہا کرتا تھا، کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟
أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ 53
کیا واقعی جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟
قَالَ هَلۡ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ 54
اب کیا آپ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ صاحب اب کہاں ہیں؟
فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِي سَوَآءِ ٱلۡجَحِيمِ 55
یہ کہہ کر جونہی وہ جھکے گا تو جہنم کی گہرائی میں اس کو دیکھ لے گا
قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرۡدِينِ 56
اور اس سے خطاب کر کے کہے گا "خدا کی قسم، تُو تو مجھے تباہ ہی کر دینے والا تھا
وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ ٱلۡمُحۡضَرِينَ 57
میرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو آج میں بھی اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں
أَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِينَ 58
اچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟
إِلَّا مَوۡتَتَنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ 59
موت جو ہمیں آنی تھی وہ بس پہلے آ چکی؟ اب ہمیں کوئی عذاب نہیں ہونا؟
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ 60
یقیناً یہی عظیم الشان کامیابی ہے