1

سورۃ الفاتحۃ

الفاتحة

آغاز

7 آیــــات مکّہ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 1

اللہ کے نام سے جو بہت رحم فرمانے والا نہایت مہربان ہے

ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ 2

سب طرح کی تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا مالک ہے

ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 3

رحمان اور رحیم ہے

مَٰلِكِ يَوۡمِ ٱلدِّينِ 4

روز جزا کا مالک ہے

إِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَإِيَّاكَ نَسۡتَعِينُ 5

ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں

ٱهۡدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ 6

ہمیں سیدھا راستہ دکھا

صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ غَيۡرِ ٱلۡمَغۡضُوبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ 7

اُن لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، جو معتوب نہیں ہوئے، جو بھٹکے ہوئے نہیں ہیں

آمِين

آمیــــن