فَبَشَّرۡنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٖ 101
(اس دعا کے جواب میں) ہم نے اس کو ایک حلیم (بردبار) لڑکے کی بشارت دی
آیات 101–120 · مکی · 182 آیات · سورۃ نمبر 37
فَبَشَّرۡنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٖ 101
(اس دعا کے جواب میں) ہم نے اس کو ایک حلیم (بردبار) لڑکے کی بشارت دی
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعۡيَ قَالَ يَٰبُنَيَّ إِنِّيٓ أَرَىٰ فِي ٱلۡمَنَامِ أَنِّيٓ أَذۡبَحُكَ فَٱنظُرۡ مَاذَا تَرَىٰۚ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُۖ سَتَجِدُنِيٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ 102
وہ لڑکا جب اس کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کی عمر کو پہنچ گیا تو (ایک روز) ابراہیمؑ نے اس سے کہا، "بیٹا، میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، اب تو بتا، تیرا کیا خیال ہے؟" اُس نے کہا، "ابا جان، جو کچھ آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اسے کر ڈالیے، آپ انشاءاللہ مجھے صابروں میں سے پائیں گے
فَلَمَّآ أَسۡلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلۡجَبِينِ 103
آخر کو جب اِن دونوں نے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیمؑ نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا
وَنَٰدَيۡنَٰهُ أَن يَـٰٓإِبۡرَٰهِيمُ 104
اور ہم نے ندا دی کہ "اے ابراہیمؑ
قَدۡ صَدَّقۡتَ ٱلرُّءۡيَآۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ 105
تو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡبَلَـٰٓؤُاْ ٱلۡمُبِينُ 106
یقیناً یہ ایک کھلی آزمائش تھی
وَفَدَيۡنَٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيمٖ 107
اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ 108
اور اس کی تعریف و توصیف ہمیشہ کے لیے بعد کی نسلوں میں چھوڑ دی
سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبۡرَٰهِيمَ 109
سلام ہے ابراہیمؑ پر
كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ 110
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ 111
یقیناً وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
وَبَشَّرۡنَٰهُ بِإِسۡحَٰقَ نَبِيّٗا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ 112
اور ہم نے اسے اسحاقؑ کی بشارت دی، ایک نبی صالحین میں سے
وَبَٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلَىٰٓ إِسۡحَٰقَۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٞ وَظَالِمٞ لِّنَفۡسِهِۦ مُبِينٞ 113
اور اسے اور اسحاقؑ کو برکت دی اب ان دونوں کی ذریّت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہے
وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ 114
اور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیا
وَنَجَّيۡنَٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ 115
اُن کو اور ان کی قوم کو کرب عظیم سے نجات دی
وَنَصَرۡنَٰهُمۡ فَكَانُواْ هُمُ ٱلۡغَٰلِبِينَ 116
اُنہیں نصرت بخشی جس کی وجہ سے وہی غالب رہے
وَءَاتَيۡنَٰهُمَا ٱلۡكِتَٰبَ ٱلۡمُسۡتَبِينَ 117
ان کو نہایت واضح کتاب عطا کی
وَهَدَيۡنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ 118
انہیں راہ راست دکھائی
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِي ٱلۡأٓخِرِينَ 119
اور بعد کی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا
سَلَٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ 120
سلام ہے موسیٰؑ اور ہارونؑ پر