سورۃ الواقعۃ

الواقعة

آیات 41–60 · مکی · 96 آیات · سورۃ نمبر 56

وَأَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ 41

اور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پوچھنا

فِي سَمُومٖ وَحَمِيمٖ 42

وہ لو کی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی

وَظِلّٖ مِّن يَحۡمُومٖ 43

اور کالے دھوئیں کے سائے میں ہوں گے

لَّا بَارِدٖ وَلَا كَرِيمٍ 44

جو نہ ٹھنڈا ہوگا نہ آرام دہ

إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُتۡرَفِينَ 45

یہ وہ لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے

وَكَانُواْ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلۡحِنثِ ٱلۡعَظِيمِ 46

اور گناہ عظیم پر اصرار کرتے تھے

وَكَانُواْ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ 47

کہتے تھے "کیا جب ہم مر کر خاک ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے تو پھر اٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟

أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ 48

اور کیا ہمارے وہ باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے جو پہلے گزر چکے ہیں؟

قُلۡ إِنَّ ٱلۡأَوَّلِينَ وَٱلۡأٓخِرِينَ 49

اے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہو، یقیناً اگلے اور پچھلے سب

لَمَجۡمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ 50

ایک دن ضرور جمع کیے جانے والے ہیں جس کا وقت مقرر کیا جا چکا ہے

ثُمَّ إِنَّكُمۡ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلۡمُكَذِّبُونَ 51

پھر اے گمراہو اور جھٹلانے والو

لَأٓكِلُونَ مِن شَجَرٖ مِّن زَقُّومٖ 52

تم شجر زقوم کی غذا کھانے والے ہو

فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ 53

اُسی سے تم پیٹ بھرو گے

فَشَٰرِبُونَ عَلَيۡهِ مِنَ ٱلۡحَمِيمِ 54

اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی

فَشَٰرِبُونَ شُرۡبَ ٱلۡهِيمِ 55

تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گے

هَٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ ٱلدِّينِ 56

یہ ہے بائیں والوں کی ضیافت کا سامان روز جزا میں

نَحۡنُ خَلَقۡنَٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُونَ 57

ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر کیوں تصدیق نہیں کرتے؟

أَفَرَءَيۡتُم مَّا تُمۡنُونَ 58

کبھی تم نے غور کیا، یہ نطفہ جو تم ڈالتے ہو

ءَأَنتُمۡ تَخۡلُقُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡخَٰلِقُونَ 59

اس سے بچہ تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں؟

نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ ٱلۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ 60

ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے، اور ہم اِس سے عاجز نہیں ہیں