سورۃ الشعرآء

الشعراء

آیات 161–180 · مکی · 227 آیات · سورۃ نمبر 26

إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ 161

یاد کرو جبکہ ان کے بھائی لوطؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟

إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ 162

میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ 163

لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ 164

میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے

أَتَأۡتُونَ ٱلذُّكۡرَانَ مِنَ ٱلۡعَٰلَمِينَ 165

کیا تم دنیا کی مخلوق میں سے مَردوں کے پاس جاتے ہو

وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمۡ رَبُّكُم مِّنۡ أَزۡوَٰجِكُمۚ بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٌ عَادُونَ 166

اور تمہاری بیویوں میں تمہارے رب نے تمہارے لیے جو کچھ پیدا کیا ہے اسے چھوڑ دیتے ہو؟ بلکہ تم لوگ تو حد سے ہی گزر گئے ہو

قَالُواْ لَئِن لَّمۡ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُخۡرَجِينَ 167

انہوں نے کہا “اے لوطؑ، "اگر تو اِن باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں اُن میں تو بھی شامل ہو کر رہے گا

قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلۡقَالِينَ 168

اس نے کہا "تمہارے کرتوتوں پر جو لوگ کُڑھ رہے ہیں میں اُن میں شامل ہوں

رَبِّ نَجِّنِي وَأَهۡلِي مِمَّا يَعۡمَلُونَ 169

اے پروردگار، مجھے اور میرے اہل و عیال کو ان کی بد کرداریوں سے نجات دے

فَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ 170

آخرکار ہم نے اسے اور اس کے سب اہل و عیال کو بچا لیا

إِلَّا عَجُوزٗا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ 171

بجز ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی

ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ 172

پھر باقی ماندہ لوگوں کو ہم نے تباہ کر دیا

وَأَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِم مَّطَرٗاۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلۡمُنذَرِينَ 173

اور ان پر برسائی ایک برسات، بڑی ہی بُری بارش تھی جو اُن ڈرائے جانے والوں پر نازل ہوئی

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ 174

یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر اِن میں سے اکثر ماننے والے نہیں

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ 175

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

كَذَّبَ أَصۡحَٰبُ لۡـَٔيۡكَةِ ٱلۡمُرۡسَلِينَ 176

اصحاب الاَیکہ نے رسولوں کو جھٹلایا

إِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ أَلَا تَتَّقُونَ 177

یاد کرو جبکہ شعیبؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟

إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ 178

میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ 179

لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ 180

میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے