وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٖ 101
اور نہ کوئی جگری دوست
آیات 101–120 · مکی · 227 آیات · سورۃ نمبر 26
وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٖ 101
اور نہ کوئی جگری دوست
فَلَوۡ أَنَّ لَنَا كَرَّةٗ فَنَكُونَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ 102
کاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن ہوں
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ 103
یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ 104
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوحٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ 105
قوم نوحؑ نے رسولوں کو جھٹلایا
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ 106
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی نوحؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ 107
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ 108
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ 109
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ 110
پس تم اللہ سے ڈرو اور (بے کھٹکے) میری اطاعت کرو
قَالُوٓاْ أَنُؤۡمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلۡأَرۡذَلُونَ 111
انہوں نے جواب دیا "“کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اختیار کی ہے؟
قَالَ وَمَا عِلۡمِي بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ 112
نوحؑ نے کہا "میں کیا جانوں کہ ان کے عمل کیسے ہیں
إِنۡ حِسَابُهُمۡ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّيۖ لَوۡ تَشۡعُرُونَ 113
ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے، کاش تم کچھ شعور سے کام لو
وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ 114
میرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں
إِنۡ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٞ مُّبِينٞ 115
میں تو بس ایک صاف صاف متنبہ کر دینے والا آدمی ہوں
قَالُواْ لَئِن لَّمۡ تَنتَهِ يَٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمَرۡجُومِينَ 116
انہوں نے کہا "اے نوحؑ، اگر تو باز نہ آیا تو پھٹکارے ہوئے لوگوں میں شامل ہو کر رہے گا
قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوۡمِي كَذَّبُونِ 117
نوحؑ نے دعا کی "“اے میرے رب، میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا
فَٱفۡتَحۡ بَيۡنِي وَبَيۡنَهُمۡ فَتۡحٗا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِيَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ 118
اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے
فَأَنجَيۡنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِي ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ 119
آخرکار ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا
ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ ٱلۡبَاقِينَ 120
اور اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا