سورۃ الشعرآء

الشعراء

آیات 81–100 · مکی · 227 آیات · سورۃ نمبر 26

وَٱلَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحۡيِينِ 81

جو مجھے موت دے گا اور پھر دوبارہ مجھ کو زندگی بخشے گا

وَٱلَّذِيٓ أَطۡمَعُ أَن يَغۡفِرَ لِي خَطِيٓـَٔتِي يَوۡمَ ٱلدِّينِ 82

اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ جزا میں وہ میری خطا معاف فرما دے گا

رَبِّ هَبۡ لِي حُكۡمٗا وَأَلۡحِقۡنِي بِٱلصَّـٰلِحِينَ 83

(اِس کے بعد ابراہیمؑ نے دعا کی) "اے میرے رب، مجھے حکم عطا کر اور مجھ کو صالحوں کے ساتھ ملا

وَٱجۡعَل لِّي لِسَانَ صِدۡقٖ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ 84

اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر

وَٱجۡعَلۡنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ 85

اور مجھے جنتِ نعیم کے وارثوں میں شامل فرما

وَٱغۡفِرۡ لِأَبِيٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ 86

اور میرے باپ کو معاف کر دے کہ بے شک وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے

وَلَا تُخۡزِنِي يَوۡمَ يُبۡعَثُونَ 87

اور مجھے اس دن رسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے

يَوۡمَ لَا يَنفَعُ مَالٞ وَلَا بَنُونَ 88

جبکہ نہ مال کوئی فائدہ دے گا نہ اولاد

إِلَّا مَنۡ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلۡبٖ سَلِيمٖ 89

بجز اس کے کہ کوئی شخص قلب سلیم لیے ہوئے اللہ کے حضور حاضر ہو

وَأُزۡلِفَتِ ٱلۡجَنَّةُ لِلۡمُتَّقِينَ 90

(اس روز) جنت پرہیزگاروں کے قریب لے آئی جائے گی

وَبُرِّزَتِ ٱلۡجَحِيمُ لِلۡغَاوِينَ 91

اور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی

وَقِيلَ لَهُمۡ أَيۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡبُدُونَ 92

اور ان سے پوچھا جائے گا کہ "اب کہاں ہیں وہ جن کی تم خدا کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے؟

مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلۡ يَنصُرُونَكُمۡ أَوۡ يَنتَصِرُونَ 93

کیا وہ تمہاری کچھ مدد کر رہے ہیں یا خود اپنا بچاؤ کر سکتے ہیں؟

فَكُبۡكِبُواْ فِيهَا هُمۡ وَٱلۡغَاوُۥنَ 94

پھر وہ معبود اور یہ بہکے ہوئے لوگ

وَجُنُودُ إِبۡلِيسَ أَجۡمَعُونَ 95

اور ابلیس کے لشکر سب کے سب اس میں اُوپر تلے دھکیل دیے جائیں گے

قَالُواْ وَهُمۡ فِيهَا يَخۡتَصِمُونَ 96

وہاں یہ سب آپس میں جھگڑیں گے اور یہ بہکے ہوئے لوگ (اپنے معبودوں سے) کہیں گے

تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٍ 97

کہ "خدا کی قسم، ہم تو صریح گمراہی میں مبتلا تھے

إِذۡ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ 98

جبکہ تم کو رب العالمین کی برابری کا درجہ دے رہے تھے

وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلۡمُجۡرِمُونَ 99

اور وہ مجرم لوگ ہی تھے جنہوں نے ہم کو اس گمراہی میں ڈالا

فَمَا لَنَا مِن شَٰفِعِينَ 100

اب نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے