فَتَنَادَوۡاْ مُصۡبِحِينَ 21
صبح اُن لوگوں نے ایک دوسرے کو پکارا
آیات 21–40 · مکی · 52 آیات · سورۃ نمبر 68
فَتَنَادَوۡاْ مُصۡبِحِينَ 21
صبح اُن لوگوں نے ایک دوسرے کو پکارا
أَنِ ٱغۡدُواْ عَلَىٰ حَرۡثِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰرِمِينَ 22
کہ اگر پھل توڑنے ہیں تو سویرے سویرے اپنی کھیتی کی طرف نکل چلو
فَٱنطَلَقُواْ وَهُمۡ يَتَخَٰفَتُونَ 23
چنانچہ وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے
أَن لَّا يَدۡخُلَنَّهَا ٱلۡيَوۡمَ عَلَيۡكُم مِّسۡكِينٞ 24
کہ آج کوئی مسکین تمہارے پاس باغ میں نہ آنے پائے
وَغَدَوۡاْ عَلَىٰ حَرۡدٖ قَٰدِرِينَ 25
وہ کچھ نہ دینے کا فیصلہ کیے ہوئے صبح سویرے جلدی جلدی اِس طرح وہاں گئے جیسے کہ وہ (پھل توڑنے پر) قادر ہیں
فَلَمَّا رَأَوۡهَا قَالُوٓاْ إِنَّا لَضَآلُّونَ 26
مگر جب باغ کو دیکھا تو کہنے لگے "ہم راستہ بھول گئے ہیں
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ 27
نہیں، بلکہ ہم محروم رہ گئے
قَالَ أَوۡسَطُهُمۡ أَلَمۡ أَقُل لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُونَ 28
اُن میں جو سب سے بہتر آدمی تھا اُس نے کہا "میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟
قَالُواْ سُبۡحَٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ 29
و ہ پکار اٹھے پاک ہے ہمارا رب، واقعی ہم گناہ گار تھے
فَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَلَٰوَمُونَ 30
پھر اُن میں سے ہر ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگا
قَالُواْ يَٰوَيۡلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَٰغِينَ 31
آخر کو انہوں نے کہا "افسوس ہمارے حال پر، بے شک ہم سرکش ہو گئے تھے
عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبۡدِلَنَا خَيۡرٗا مِّنۡهَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٰغِبُونَ 32
بعید نہیں کہ ہمارا رب ہمیں بدلے میں اِس سے بہتر باغ عطا فرمائے، ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں
كَذَٰلِكَ ٱلۡعَذَابُۖ وَلَعَذَابُ ٱلۡأٓخِرَةِ أَكۡبَرُۚ لَوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ 33
ایسا ہوتا ہے عذاب اور آخرت کا عذاب اِس سے بھی بڑا ہے، کاش یہ لوگ اِس کو جانتے
إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمۡ جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ 34
یقیناً خدا ترس لوگوں کے لیے اُن کے رب کے ہاں نعمت بھری جنتیں ہیں
أَفَنَجۡعَلُ ٱلۡمُسۡلِمِينَ كَٱلۡمُجۡرِمِينَ 35
کیا ہم فرماں برداروں کا حال مجرموں کا سا کر دیں؟
مَا لَكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُونَ 36
تم لوگوں کو کیا ہو گیا ہے، تم کیسے حکم لگاتے ہو؟
أَمۡ لَكُمۡ كِتَٰبٞ فِيهِ تَدۡرُسُونَ 37
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم یہ پڑھتے ہو
إِنَّ لَكُمۡ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ 38
کہ تمہارے لیے ضرور وہاں وہی کچھ ہے جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو؟
أَمۡ لَكُمۡ أَيۡمَٰنٌ عَلَيۡنَا بَٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ إِنَّ لَكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُونَ 39
یا پھر کیا تمہارے لیے روز قیامت تک ہم پر کچھ عہد و پیمان ثابت ہیں کہ تمہیں وہی کچھ ملے گا جس کا تم حکم لگاؤ؟
سَلۡهُمۡ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ 40
اِن سے پوچھو تم میں سے کون اِس کا ضامن ہے؟